کرونا سے مزید 95 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کرونا کی شدت میں اضافہ ، وائرس نے مزید 95 افراد کی جان لے لی ، کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578، سندھ میں 4 لاکھ 27 ہزار 37، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 59 ہزار 483، بلوچستان میں 32 ہزار 14، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 795، اسلام آباد میں 97 ہزار 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 478 کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 6.4 فیصد رہی۔گذشتہ 24 گھنٹے میں 62 ہزار496 ٹیسٹ کیے گئے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 496 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 26 ہزار 82 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 515 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 95 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 415 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 706، سندھ میں 6 ہزار 766، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 884، اسلام آباد میں 860، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 172 اور آزاد کشمیر میں 689 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسری جانب ملک میں اب تک 3 کروڑ 92 لاکھ 49 ہزار 475 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 1 کروڑ 48 لاکھ 27 ہزار 179 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔
