کرونا نے مزید 11 افراد کی جان لے لی

کرونا سے پاکستان میں مزید 11 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ملک بھر میں 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق کرونا کے 46 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 567 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.20 فیصد رہی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 76 ہزارسے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 445 مریض کرونا سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

Back to top button