کرونا نے مزید 20 افراد کی جان لے لی
ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 20 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
24 گھنٹوں کے دوران این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 43 ہزار 348 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے دوران 471 افراد کے کیسز مثبت آئے جبکہ کرونا مثبت کیسز کی شرح 1.08 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کرونا کے باعث20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزارسے تجاوز کرگئی جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
