گیس بحران سے بچائو کیلئے مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے گیس کے ممکنہ بحران سے بچائو کے لیے تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریداری کا فیصلہ کیا گیا۔ایل این جی کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا۔

نومبر کے دوران 2 عالمی کمپنیوں نے 2 ایل این جی کارگوز سپلائی سے معذرت کی ، یہ ایل این جی کارگوز19 سے 20 نومبر اور 26 سے 27 نومبر کو ڈیلیور کیے جانے تھے۔

ہنگامی ٹینڈرز پر ایل این جی سپلائی کیلئے 31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک بولیاں آئیں ، دونوں کارگوز کیلئے ہنگامی ٹینڈر جاری ہوئے تھے۔

سپلائی کیلئے 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو والا کارگو خریدنے کا فیصلہ 26 سے 27 نومبر کو ہوا ، 19 سے 20 نومبر کی ڈلیوری کیلئے ایل این جی کارگوز کے حصول کی کوششیں ، 2 کارگوز کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر بھی رواں برس سردیوں کے موسم میں گیس کی شدید قلت کے حوالے سے تیار رہنے کا کہہ چکے۔

Back to top button