ٹوئیٹر نے بھی صارفین کیلئے پیسہ کمانے کا ٹول متعارف کروا دیا
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے بھی گوگل، فیس بُک اور انسٹاگرام کی طرز پر صارفین کو پیسہ کمانے کے مواقع متعارف کروا دیئے ہیں اگر آپ کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے تو آپ بھی ٹوئیٹر سے پیسے بنا سکتے ہیں۔
ٹوئٹر پر پیسہ کمانے یا ’’مونیٹائزیشن‘‘ کے لیے چند ایک پروگرام ہی موجود ہیں جو حالیہ چند مہینوں کے دوران آزمائشی طور پر شروع کیے گئے ہیں۔
نئی سروس کا دائرہ کار ابھی صرف امریکا تک محدود ہے تاہم وقت گزرنے کیساتھ دوسرے ملکوں میں رہنے والے بھی ان سے مستفید ہوسکیں گے۔
ٹوئٹر سے پیسہ کمانے کےلیے ایسا ہی ایک پروگرام ’’سپر فالوز‘‘ کہلاتا ہے جو اس سال یکم ستمبر سے شروع کیا گیا ہے۔
