نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو وارننگ

نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے رویے کے خلاف سلام آباد کی مقامی عدالت نے اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں‌۔

مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے ۔ نور مقدم قتل کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تین نومبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے ۔

عدالت نے تین نومبر کی پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر کی جانب سے اختیار رویے کو درست کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم نے رویہ درست نا کیا تو ملزم کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری شروع کی جائے گی۔

ملزم نے 3 نومبر کی سماعت کے دوران غل غپاڑہ کیا اور عدالتی کارروائی کے دوران مداخلت کی جس کی رپورٹ کی گئی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت دس نومبر تک ملتوی کردی۔

Back to top button