پی ڈی ایم کا دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان

پی ڈی ایم حزب مخالف کے اتحاد نے حکومت کے خلاف دسمبر میں لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر سربراہی اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور بڑھتی مہنگائی کے مسئلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

طویل مشاورت کے بعد پی ڈی ایم نے اجلاس کے دوران اگلے ماہ دسمبر میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا فیصلہ کیا، مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں مہنگائی کے خلاف ’مہنگائی مارچ‘ بھی ہونگے۔

Back to top button