کرونا نے مزید 3 افراد کی جان لے لی ، 250 مثبت کیسز

ملک بھر میں کرونا کے وار جاری ہیں ، مہلک وائرس نے مزید 3 افراد کی جان لے لی۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا کی تشخیص کے لیے 36 ہزار 944 ٹیسٹ کیے گئے ، 250 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 3 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 839 ہوگئی ہے۔

مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد ریکارڈ ہوئی ، اس کے علاوہ 734 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Back to top button