ویسٹ انڈین ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے فوج تعینات

حکومت نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری سندھ حکومت کی ریکوزیشن پر دی۔

کالی آندھی کی سیکیورٹی کے لئے لائٹ کمانڈو بٹالین کی2 کمپنیز، ایک ایس سی جی کی پلاٹون اور ایک انفنٹری کمپنی تعینات کی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تین آرمی ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کریں گے۔

Back to top button