مہاجرین نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے فیصلہ محفوظ کرلیا

 

 

 

سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرتےہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے صدارتی ریفرنس میں اٹھائےگئے آئینی سوالات پر عدالتی معاونین اور فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد صدر آزاد کشمیر کو اپنی آئینی رائے سے آگاہ کرنے کےلیے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

راجہ سجاد ایڈووکیٹ نے کہاکہ آرٹیکل 33 کے تحت اسمبلی کو مکمل قانون سازی کا اختیار حاصل ہے،اے پی سی مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر اپنی رائے واضح کرچکی ہے۔عدالت نے مؤقف دیاکہ مہاجرین کی نشستوں کا معاملہ ہائی پاور کمیٹی میں زیر غور لایا جانا چاہی تھا۔

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 کارکن گرفتار : ترجمان پولیس آزاد کشمیر

وفاقی کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کاحوالہ بھی عدالت کے سامنےپیش کیا گیا،بیرسٹر ہمایوں نواز،راجہ صداقت حسین اور سردار عبدالرازق نےبھی قانونی نکات پر دلائل دیے،سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ نے تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونےپر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

 

Back to top button