گلگت بلتستان کےلیے ترقیاتی بجٹ میں 27 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز

 

 

 

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی 2026-27 کے بجٹ میں گلگت بلتستان کے وفاقی ترقیاتی فنڈ میں 27.32 فیصد کا اضافہ تجویز کیا ہے۔

دستاویز کے مطابق یہ اضافہ گلگت بلتستان کے رواں مالی سال کے نظرثانی ترقیاتی بجٹ میں تجویز کیاگیا ہے،جب کہ اصل ترقیاتی بجٹ کے مقابلے گلگت بلتستان کےلیے 5.26 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 39 ارب روپے سے زائد تجویز کیاگیا ہے جب کہ نظرثانی ترقیاتی بجٹ 30 ارب 67  کروڑ روپے مختص ہے۔رواں مالی سال گلگت بلتستان کےلیے 37 ارب 10 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا تھا۔

بجٹ  2026-27 : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال گلگت بلتستان کےلیے بلاک الوکیشن/ اے ڈی پی کی مد میں 23 ارب روپے،وزیراعظم کے خصوصی پیکج کےتحت 4 ارب روپے، نلتر ہائیڈرو پاور کے 16 میگاواٹ منصوبے کی تعمیر کےلیے 2 ارب 20 کروڑ روپے،ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کےلیے ایک ارب، مختلف سائٹس پر سولر پلانٹس منصوبے کےلیے ایک ارب 71 کروڑ اور ریجنل گرڈ کے قیام کے منصوبے کےلیے ایک ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔

 

Back to top button