بجٹ  2026-27 : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

 

 

 

وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ سے متعلق ایک غیر رسمی اجلاس کی صدارت کی، جس کی میڈیا کوریج نہیں کی گئی۔اجلاس میں بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پینشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔افراطِ زر کی موجودہ شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔تاہم وزیراعظم نے ہدایت کی ہےکہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائےکہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

’فکسڈ ٹیکس سکیم‘ کیا حکومت دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں کامیاب ہو پائے گی؟

ذرائع کےمطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم اتحادیوں سے مشاورت کےبعد کریں گے۔

Back to top button