’فکسڈ ٹیکس سکیم‘ کیا حکومت دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں کامیاب ہو پائے گی؟

پاکستان میں ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کی کوششیں کئی دہائیوں سے جاری ہیں، مگر لاکھوں چھوٹے دکاندار اب بھی باضابطہ ٹیکس نظام سے باہر ہیں۔ ایسے میں وفاقی حکومت نے ’’فکسڈ ٹیکس آسان سکیم‘‘ متعارف کروا کر ایک بار پھر ریٹیل سیکٹر کو دستاویزی معیشت کا حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ یہ سکیم چھوٹے تاجروں کے لیے سادہ، آسان اور کم لاگت ٹیکس نظام فراہم کرے گی، جبکہ ناقدین اور تاجر رہنما سوال اٹھا رہے ہیں کہ ماضی کی متعدد ناکام سکیموں کے بعد کیا یہ منصوبہ واقعی مطلوبہ نتائج دے سکے گا یا یہ بھی سابقہ تجربات کی طرح کاغذوں تک محدود رہ جائے گا۔

Back to top button