کرکٹ بورڈ میں سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان

 

 

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتانوں کو اہم ذمہ داریاں دیےجانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کےلیے سابق کپتانوں کو ذمہ داریاں سونپنے پر غور کررہا ہے،اس حوالے سے اعلیٰ حکام کی گزشتہ کچھ دنوں میں کئی اہم سابق کھلاڑیوں سے میٹنگز ہوچکی ہیں

ذرائع کےمطابق سابق کپتان یونس خان کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے جب کہ یونس خان کو ہیڈ کوچ کے ساتھ قومی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنائےجانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق محمد حفیظ کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کی ذمےداری دیے جانے کا امکان ہے،محمد حفیظ کو قومی سلیکشن کمیٹی میں بھی ذمے داری دی جاسکتی ہے۔

 

ذرائع کابتانا ہےکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد اور کپتان شان مسعود کو ہٹائےجانے کا امکان ہے،سرفراز احمد پاکستان شاہین ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں بدستور جاری رکھیں گے۔

 

Back to top button