کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی تجویز زیر غور نہیں : احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھاکہ موجودہ این ایف سی فارمولے کے تحت صوبوں سے شیئرنگ کی وجہ سے وفاق مسائل کا شکار ہے،صوبوں کو شیئرنگ کی وجہ سے سٹریٹجک منصوبوں کی تکمیل بھی مشکل ہے۔
ان کاکہنا تھاکہ ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کا نہیں کہہ رہے،ہماری تجویز یہ ہےکہ اس پروگرام کے بینیفشری جس صوبے سے تعلق رکھتےہیں وہ صوبائی حکومت بینیفشریز کو فنڈز کی ادائیگی کرے کیوں کہ 18 ویں ترمیم کے تحت غربت ختم کرنے کا پروگرام صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
پاکستان اور روس میں غیرقانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کےلیے معاہدے
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے ماتحت کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
