ٹی20ویمن ورلڈکپ وارم اپ میچ:سری لنکاکی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ٹی20ویمن ورلڈکپ کےوارم اپ میچ میں سری لنکا کی ہدف کےتعاقب میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔سری لنکا کی ٹیم نے 89رنزبنالئے۔
پاکستان کی ویمن ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر168رنزبنائےاورسری لنکا کی ٹیم کوجیت کیلئے169رنزکاہدف دیا۔
وارم اپ میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
واضح رہے کہ فاطمہ ثنا کی قیادت میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں شرکت کرےگی۔
گروپ "ون ” میں پاکستان ٹیم کو روایتی حریف بھارت ،جنوبی افریقا ،بنگلا دیش ،آسڑیلیا اور نیدر لینڈز کیساتھ مقابلہ کرنا ہے۔
