وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دارلحکومت تہران پہنچ گئے۔

محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کااہم پیغام پہنچائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اہم مشاورت کی تھی۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی محسن نقوی کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں، جنہیں وہ اپنے دورۂ ایران کے دوران متعلقہ قیادت تک پہنچائیں گے۔

 

Back to top button