کرونا نے 4 افراد کی جان لے لی، 800 سے زائد میں وائرس کی تصدیق

ملک بھر میں کرونا نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کر دیا، مزید چار افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے126 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 18 ہزار305کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 8سو18 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.47فصد ریکارڈ کی گئی۔
شیئر
