کرونا پھیل چکا اب سمارٹ لاک ڈاؤن کا کوئی فائدہ نہیں

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بہت دیر ہوگئی، اب سلیکٹڈ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں ہے۔ حکومت کورونا سے لڑنے کے بجائے اپوزیشن سے لڑ رہی ہے۔ ہر وقت جھوٹ بولنے سے ملک نہیں چلتا۔
خواجہ سعد رفیق کا ملکی وبائی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب کورونا ہر گھر میں گھس گیا ہے۔ اب سیلیکٹڈ یا سمارٹ لاک ڈاؤن کا فائدہ نہیں، وبا مکمل طور پر پھیل چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رات سے پھر سیلیکٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے جو کنفیوژن کا مظاہرہ ہے۔ جب ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ باقاعدہ سخت لاک ڈاؤن کیا جائے تو وزیراعظم سمارٹ لاک ڈاؤن کی بات کرتے تھے۔لیگی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ سندھ کے دوران صوبائی حکومت کو آن بورڈ نہیں لیا۔ حکومت ڈھونڈتی پھر رہی ہے لیکن انہوں نے ملاقات کا وقت نہیں دیا۔ یہ لاڑکانہ اس لئے جا رہے ہیں تاکہ پیپلز پارٹی کے سیاسی گڑھ کو ٹارگٹ کر سکیں۔
خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پوری دنیا نے کہا کہ کچھ عرصہ کے لئے مکمل لاک ڈاون کریں لیکن ہمارے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اسمارٹ لاک ڈاون کریں گے، اب کورونا ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔ ملک میں سلیکٹٹڈ لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے ، پتا نہیں کہاں سے یہ عجیب ٹرم لے کر آرہے ہیں۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا کام صرف آپوزیشن کو برا بھلا کہنا ہے، حکومتی وزرا گالیاں دیتے رہتے ہیں، جو لاہور والوں کو جاہل کہے وہ خود جاہل ہے،کسی بھی عوامی نمائندے کو شہریوں کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے۔ اسمبلی کے سیشن ضرور ہونے چاہیے، لیڈر شپ کو اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا پڑتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button