کرونا کے مثبت کیسز 1 فیصد سے بھی نیچےآ گئے
ملک میں کرونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مثبت کیسز کی شرح کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
کرونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 42 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 400 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 11 ہلاکتیں بھی ریکارڈ کی گیں۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری پورٹل کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 0.94 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور مجموعی کیسز 12 لاکھ 77 ہزارسے بڑھ گئے ہیں جبکہ فعال کیسز 22 ہزار سے بڑھ گئے ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 277 مریض کرونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 26 ہزار 157 ہو گئی ہے۔
