کرکٹرابراراحمدانجری کاشکار کیوں ہوئے؟

دورہ آسٹریلیا کے دوران پرائم منسٹر الیون کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد کے میڈیکل پینل کی ہدایات کو نظر انداز کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپنر ابرار احمد نے انجری کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا جس کی وجہ سے وہ دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوئے۔
اسپنر ابرار احمد عرق النسا ( شیاٹک ) نامی بیماری کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے ٹانگوں میں درد اور جھنجھناہٹ محسوس ہوتی ہے۔ انہیں آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران پہلی بار اپنے دائیں کولہے میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر انکا فوری ٹیسٹ کروایا گیا تھا اور بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔
