کنگ خان اور نوازالدین کے مداح آمنے سامنے کیوں آگئے؟

انڈین فلمسٹار نوازالدین صدیقی، بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے متعلق اپنے بیان پر تنقید کی زد میں آ گئے، دونوں اداکاروں کے مداح سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلا رہے ہیں۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نوازالدین صدیقی سے ایک خاتون اُن کی فلموں کے بارے میں سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ نواز آپ کے ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟ اس سوال کے جواب پر نوازالدین صدیقی کہتے ہیں کہ میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹائپ کاسٹ (یعنی ایک ہی جیسے کردار کرنے والے) ہیرو ہوتے ہیں، ٹائپ کاسٹ کا مطلب ہوتا ہے فلم کے ہیرو۔ اس کے بعد نواز الدین نے شاہ رخ خان کا پوز بناتے ہوئے کہا کہ ’جو 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح نوازالدین صدیقی پر برس پڑے ہیں۔موہت شرما اس حوالے سے ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’اُن کے پاس ماسوائے فلموں میں گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔ نواز نے جتنی فلمیں کی ہیں، اُس سے زیادہ برسوں سے تو شاہ رخ خان انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔ٹوئٹر ہینڈل شفٹِڈ ٹو مارس نے اس حوالے سے تبصرہ کیا کہ ’اس بندے نے تقریبا ہر چیز میں ناکامی پائی ہے، اسے کوئی بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ چاہے اس کی فلمیں اچھی ہوں یا بری ہوں، لوگ انہیں ایسے نظر انداز کر رہے ہیں جیسے میں اپنے کھانے میں پیاز نظر انداز کرتی ہوں۔پرانوو لکھتے ہیں کہ ’یہ بھائی آغاز سے لے کر اب تک ہر فلم میں فیصل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور پھر بھی ایسی باتیں کہنے کی ہمت رکھتے ہیں، ارشیا نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ اداکار ایسا کہہ رہا ہے جسے ڈارک تھرلر شوز اور فلموں سے پہچان ملی ہے اور باقی ہر قسم کی فلموں میں بُری طرح فلاپ ہوا ہے، 7 ستمبر کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر نوازالدین صدیقی کی فلم ’’ہڈی‘‘ ریلیز ہوگی جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُسی روز انڈیا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں کنگ خان کی فلم ’’جوان‘‘ ریلیز ہوگی۔

Back to top button