کوئٹہ اور پیشین میں زلزلے کے جھٹکے
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور پشین میں زلزلے کے جھٹکے، کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک اور بلیلی جبکہ پشین کے علاقے خانوزئی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 11 بج کر 39 منٹ پر محسوس کیے گئے، آنے والے زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، فوری طور پر زلزلے کی شدت سے متعلق معلومات بھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سوات، شانگلہ، مانسہرہ، تورغر اور بٹگرام میں زلزلہ محسوس کیا گیا۔
خیبر پختونخوا میں آنے والے زلزلے کا مرکز بالا کوٹ سے 10 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، اس کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی تھی۔
