کافی سے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

طبی ماہرین نے وزن میں کمی کیلئے کافی کو بہترین ذریعہ قرار دے دیا، اور تجویز کیا کہ اس کا درست استعمال نقصان پہنچانے کے بجائے فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق کافی کے صحیح استعمال کے نتیجے میں بڑھے ہوئے وزن اور اضافی کولیسٹرول میں کمی آتی ہے، کافی میں موجود کیفین کے سبب میٹابولزم 3 سے 11 فیصد تیز ہوتا جاتا ہے
عام طور پر میٹابولزم مجموعی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے، کافی کے استعمال سے چربی گھلنے کا عمل بھی 29 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق کافی کی تیاری میں‌ چینی کا استعمال ہرگز نہیں کرنا چاہئے، چینی یا زیادہ کیلوریز والے دیگر اجزا کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔
کافی فوائد سے بچنے کے لیے اسے بغیر چینی اور دودھ کے استعمال کیا جانا چاہئے ، ایسی کافی بہترین ’فیٹ کٹر ڈرنک‘ ( چربی پگھلانے کے لیے بہترین مشروب) ثابت ہوتا ہے، کافی کا استعمال جم جانے سے قبل زیادہ مفید ثابت ہوتا ہے۔

Back to top button