مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
بانی پاکستان محمد علی جناح کے 145 ویں یومِ پیدائش کے پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،
دوران تقریب ملٹری اکیڈمی کاکول کے کیڈٹس نے مزارِ قائد کی سیکیورٹی کی ذمے داریاں سنبھالیں، مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری تھے، انھوں نے مزار پر فاتحہ خوانی کرنے کے ساتھ پھولوں کی چادر چڑھائی۔
پاکستانی قوم نے اس موقع پر بانیٔ پاکستان کو سلام پیش کیا جبکہ قومی ترانہ پڑھا گیا، مہمانِ خصوصی نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
پروقار تقریب کے اختتام پر میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات کا بھی اندراج کیا۔
یاد رہے کہ یہ تقریب ہر سال میں 3 مرتبہ ، 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو منعقد کی جاتی ہے جس کے دوران نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔
