پنجاب ریونیو بورڈ کے 125 ملازمین برطرف
پنجاب بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کرپشن پر 125 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب بابرحیات تارڑ کی زیر صدارت فل بورڈ اجلاس ہوا، بورڈ آف ریونیو، لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور فیلڈ دفاتر میں بدعنوانی پر 471 افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی جن میں سے 125 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔
دوران اجلاس کارروائی میں 22 ملازمین کو جبری ریٹائراور 50 ملازمین کی سروس ضبط کی گئی، 262 افسران و اہلکاروں کو دیگر محکمانہ سزائیں دی گئی ہیں۔
سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے، احتساب کے نظام سے گڈ گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
