کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش سے سب حیران کیوں رہ گئے؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش سے دونوں بہت خوش ہیں لیکن اس میں 8 سال قبل کی گئی پیشگوئی کا بھی عمل دخل ہے جس میں ایک نجومی نے بتایا تھا کہ کوہلی کے ہاں 2021 سے 2024 کے درمیان بیٹے کی پیدائش ہوگی، پیشگوئی درست ثابت ہونے پر سب لوگ حیران رہ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے پرستاروں کو اس وقت حیران کر دیا جب انہوں نے بتایا کہ نجومی کی پیش گوئی بالکل حقیقت ثابت ہوئی ہے، اس نجومی نے 2016 میں انوشکا کے دوسرے بچے ویرات کی پیدائش کی درست پیش گوئی کی تھی، نجومی نے پیش گوئی کی تھی کہ ویرات اور انوشکا کی شادی 2017 اور 2018 کے درمیان ہوگی، اور ویسا ہی ہوا دونوں نے 11 ستمبر 2017 کو شادی کی، لیکن نجومی نے ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی پیش گوئی 18 فروری سے ستمبر 2020 کے درمیان کر رکھی تھی لیکن وامیکا کی پیدائش جنوری 2021 میں ہوئی۔اس دوران نجومی کی تیسری پیش گوئی سچ ثابت ہوئی اور دوسرے بچے کی پیدائش بالکل اس کی پیش گوئی کے مطابق ہوئی، واضح رہے بھارت میں نجومی چارٹس اور سیاروں کا استعمال کرتے ہوئے مستقبل کی پیش گوئی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ سب ایک اندازے پر مبنی ہوتا ہے۔ کبھی کبھار یہ پیش گوئی درست ثابت ہو جاتی ہے تو کبھی غلط بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ فیس بک پر ایک ’ستارے اور نجومی‘ کے نام سے ایک پیج پر پوسٹ کرتے ہوئے نجومی نے بتایا کہ2021 سے 2024 کے درمیان ویرات کے ہاں دوسرا بچہ ہوگا اور حال ہی میں، جوڑے نے اپنے بیٹے اکے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔نجومی نے بتایا تھا کہ ویرات کوہلی 2017 کے اختتام اور 2018 کے آغاز کے درمیان شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے اور بالکل ایسا ہی ہوا، وہ اور انوشکا 11 دسمبر 2017 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دوسری طرف، پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ انہیں بچے کی پیدائش ہوگی۔ 18 فروری سے ستمبر 2020 کے درمیان اور وامیکا ان کی زندگی میں جنوری 2021 کے تھوڑی دیر بعد آئی اگر ہم پوسٹ میں سامنے آنے والی مزید تفصیلات پر نظر ڈالیں تو ویرات مارچ 2028 سے پہلے اپنے کیریئر میں بہت ہی اعلیٰ نوٹ پر ریٹائر ہو جائیں گے۔
