پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 26 فروری کو پاکستان کی جاسوسی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے کوآڈ کاپٹر کو مار گرایا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو بھارتی فضائیہ کےکواڈ کاپٹر کی باقیات پاکستانی علاقے سے مل گئیں، کواڈ کاپٹر پر بھارتی فضائیہ کے ایک یونٹ کا نشان بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر جنوری 2021 میں بھی بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، یہ بھارتی کواڈ کاپٹر پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک گھس آیا تھا، اس سے قبل یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوشیری سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔
