این اے15،نوازشریف کے عذرداری کیس پرفیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے این اے 15مانسہرہ سے نوازرشریف کی عذرداری کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نوازشریف کے وکیل نے این اے 15 مانسہرہ میں دوبارہ الیکشن کرانے کی درخواست کردی ۔۔
ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے متعلق نوازشریف کی عذرداری پرسماعت کی ۔۔ نواز شریف کے وکیل جہانگیرجدون الیکشن کمیشن نے دلائل نے حلقے میں دوبارہ انتخابات کرنے استدعا کی ۔ موقف اپنایا کہ نوازشریف اور گشتاسب خان کے ووٹوں کا فرق 25 ہزار ہے 9 ہزار سے ذائد ووٹ مسترد ہوئے کالا ڈھاکہ کے 123 پولنگ سٹیشنزکے فارم 45 نہیں دیے گئے ممبر بابرحسن بھروانہ نے ہدایت کی کہ دلائل مختصر کریں کمیشن 632 صفحات کی تحقیقات تونہیں کرسکتے ۔ ایسے توالیکشن کمیشن کو پورے ملک کے الیکشن کھولنے پڑیں گے، جہانگیرجدون نے فارم 51 اورتھیلوں سے متعلق دلائل دیے توممبرنثاردرانی نے کہاکہ اگرآپ نے سیلیں اورتھیلے دیکھنے ہیں توالیکشن ٹریبونل چلے جائیں، الیکشن کمیشن ہرتھیلا اورسیلیں دیکھنے تو نہیں جائے گا۔
