کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان نہ دینے پر 3 مغوی قتل کردیئے

دو صوبوں کی پولیس سے بےخوف کچے کے ڈاکوؤں نے تاوان نہ دینے پر 3مغوی قتل کردیے۔سستی کار خریدنے کےلیے اوباڑو پہنچنے والے پنڈی کے ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کو کچے کے ڈاکوؤں نے قتل کردیا۔
ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کو اغوا کرکے کچے میں رکھا اور اس کی بہن کو فون کرکے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا لیکن تاوان نہ دیے جانے پر اسے قتل کردیا، مقتول ٹیکسی ڈرائیور ارشد محمود کی لاش ملی تو اسے کتوں نے بھنبھوڑا ہوا تھا۔ڈاکوؤں نے ٹیکسی ڈرائیور کی لاش ماچھکہ میں پھینک دی، 5 بچوں کے باپ مقتول ٹیکسی ڈرائیور کی بہن اور ڈاکوؤں کی آڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 2 ہفتوں کے دوران ڈاکو تاوان نہ دینے پر تین مغوی شہریوں کو قتل کرچکے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے کہا کہ کچے کے ایریا کو کنٹرول کرنے اور ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے سندھ پولیس سے مستقل رابطے میں رہتے ہیں، سندھ پولیس کے اعتراض پر ہم ماچھکہ کے ایریا میں پولیس چوکی قائم کر رہے ہیں، یہ فیصلہ حال ہی میں ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی او گھوٹکی کے درمیان ایک اجلاس میں طے ہوا
