ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 

 

 

 

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر بات چیت ہوئی۔

ایرانی میڈیا کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔جس میں ایرانی وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیاسی اور سفارتی حل تلاش کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی میڈیا کےمطابق دونوں نے سفارتی رجحانات پر بھی آرا کا تبادلہ کیا اور علاقائی صورت حال کا جائزہ لیاگیا۔

متحدہ عرب امارات نے ایران سے تمام تجارتی و مالی معاملات معطل کر دیے

ایرانی میڈیا کاکہنا ہےکہ موجودہ صورت حال کے مختلف زاویوں پر بھی بات چیت کی گئی،دوطرفہ مشاورت اور تعاون بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایرانی میڈیا کےمطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حالیہ سفارتی عمل اور سیاسی و سفارتی حل کو آگے بڑھانے کےلیے جاری کوششوں اور باہمی مشاورت و تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

Back to top button