سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا : سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیاجائے گا، اگر عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہوا تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 92 ارکان ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑےہیں،انہیں کوئی خرید نہیں سکتا اور ان کی کتاب میں پیچھےہٹنے کا نام نہیں۔
سہیل آفریدی نے کہاکہ وہ اپنے نظریئے پر قائم ہیں اور کوئی انہیں ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹاسکتا۔اہم ملاقاتوں میں کبھی عمران خان کے حوالے سے بات نہیں کی،کمرے کے اندر جو بات کرتے ہیں باہر بھی وہی کہتے ہیں۔
عمران خان سے متعلق فیصلہ کسی سیاسی عمل کا نتیجہ نہیں،رانا ثنا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے بلکہ عدلیہ کے ذریعے باہر آنا چاہتےہیں۔عمران خان ہسپتال سے واپس جیل جائیں گے اور بیرون ملک جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
مولانا فضل الرحمان سے متعلق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ پاور شیئرنگ پر کوئی بات نہیں ہوئی،تاہم ان کے ساتھ مثبت بات چیت جاری ہے۔جو بھی ان کے مؤقف کے ساتھ آئےگا، اس سے ہاتھ ملائیں گے۔
نئے صوبوں کے معاملے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس حوالے سے عمران خان سے بات ہونی چاہیے۔نئے صوبے بنانے کےلیے 25 ٹریلین روپے درکار ہوں گے اور وہ اس معاملے پر موجودہ حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے۔
