کیا اداکار فیروز خان دوسری شادی کرنے والے ہیں؟

اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، اداکار فیروز خان سے انسٹا گرام پر ان کے مداحوں نے ان کی دوسری شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے جواب دیا کہ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، 2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوگئی تھی، علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جا رہی ہیں۔دونوں کے درمیان طلاق کے بعد فیروز خان نے دوسری شادی پر بات نہیں کی البتہ اداکار کی سابق اہلیہ علیزے سلطان دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کر چکی ہیں، قبل ازیں حال ہی میں فیروز خان کے مداح نے بھی ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا تھا کہ کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟ آپ کو دوسری خاتون سے شادی کر لینی چاہئے، میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں۔جس پر فیروز خان نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ، اب ایک مرتبہ پھر مداح نے جب سوال پوچھا کہ ’بھائی کیا آپ شادی کر رہے ہیں؟‘ جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ ’دیکھ رہا ہوں آجکل‘، ایک اور مداح نے سوال پوچھا کہ ’آپ کو نہیں لگتا کہ اب آگے بڑھ جانا چاہئے اور ایک نئی انسان کے ساتھ زندگی کی شروعات کرنی چاہئے؟ جواب میں فیروز نے کہا ’سفر بہت پہلے شروع ہوا تھا، مجھے وہ شخص آخر کار مل گیا ہے، دیکھتے ہیں میں آگے کیا کرتا ہوں، فیروز خان کا دوسری شادی سے متعلق حالیہ بیان کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔
