کیا اپنی ویڈیوز کے بعد عامر واقعی پاکستان چھوڑنے والے ہیں؟


تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ننگی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم لوگوں کو ان کی اس بات کا یقین نہیں چونکہ وہ ماضی میں بھی ایسے کئی اعلان کر چکے ہیں جن کا مقصد صرف عوامی توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے۔

عامر لیاقت نے ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے سے قبل اپنے بیٹے اور بیٹی کے لیے ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹے احمد اور بیٹی دعا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک طویل پیغام شیئر کیا جس میں انھوں نے ملک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے بیٹے اور بیٹی کومشورہ بھی دیا۔ عامر لیاقت نے لکھا کہ میرے بچو اب تم بڑے ہو گئے ہو، دعا لمز سے پڑھ کر ایک شاندار مقام حاصل کرے گی اور احمد تم ایک کامیاب انجینئر بنو گے، میں تمہیں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہارا باپ بے قصور تھا، لیکن تم نہ پہلے سمجھے اور نہ اب سمجھو گے اور اس کی وجہ بدترین سوشل میڈیا ہے۔انھوں نے لکھا کہ اگر آپ اپنا اصلی روپ رکھتے ہیں تو آپ کو شیطان کہہ کر پکارا جاتا ہے اور اگر آپ ایک مصنوعی اخلاقیات اہناتے ہیں تو منافق کہلاتے ہیں۔ عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ دعا! آپ میری عزت کریں یا نہ کریں، آپ کے سابقہ اسکول کے استاد نے مجھے آپ کی کلاس میں "ڈیڈ مین” کہا اور آپ نے خاموشی اختیار کی لیکن میں پھر بھی آپ سے ہمیشہ محبت کروں گا۔

رکن قومی اسمبلی نے اپنے بچوں سے مزید کہا کہ’ میں تم دونوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ کسی بھی قیمت پر اپنی ماں کی عزت کرنا نہ چھوڑنا اور جب بھی اسے ضرورت ہو ان کا خیال رکھنا، انہوں نے کہا کہ میں یہ بھی واضح کر دوں کہ میں نے بشریٰ کو طلاق نہیں دی تھی، یہ ایک غلط فہمی پر مبنی کہانی ہے، وہ اب بھی میری بیوی ہے۔ اس نے "عامر” کا لفظ اپنے نام سے ہٹانے کا فیصلہ خود کیا تھا۔ عامر نے لکھا کہ وہ ایک بہترین، پرہیزگار اور مثالی خاتون ہے، وہ ایک عظیم ماں ہے لیکن بدقسمتی سے وہ ایک بدترین بیوی ہے، لوگ نہیں جانتے کہ 20 سال کے بعد کیوں میں نے دوسری بیوی کا انتخاب کیا، یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے اور میں آپ کی والدہ سمیت کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ کوئی میرے خاندان کی پرائیویسی پر حملہ کرے۔ عامر لیاقت نے بتایا کہ ’مجھ پر کچھ قرض ہیں ان کو جلد ادا کروں گا، ابھی میرے پاس پیسے ختم ہو گئے ہیں، ملک چھوڑ جاؤں گا لیکن میں آپ دونوں سے ہمیشہ محبت کرتا رہوں گا۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی جانب سے لگائے الزامات اور برہنہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں گلوکار سجاد علی کا مشہور گانا ’میں ڈوب رہا ہوں ابھی ڈوبا تو نہیں ‘ پر لپ سنک کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ تھوڑی دیر بعد سرزمین پاکستان سے غلیظ الزامات کے حوالے سے اپنا آخری بیان جاری کروں گا اور پھر ہمیشہ کے لئے یہاں سے رخصت ہو جاؤں گا۔ اپنی اہلیہ کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے ہوئے عامر لیاقت نے کہا تھا کہ نیو نیوز نے دانیہ کو "رنگے منہ” پکڑ لیا۔ دانیہ کے ہاتھ کا انگوٹھا اس کے جرم کی گواہی دے سکتا تھا کہ اس نے خود پلیٹ رکھی، ویڈیو بنائی اور بعد ازاں مبینہ برہنہ ویڈیو بناکراس نے حدود اللہ کو توڑ ڈالا اور اب اللہ کا عذاب، عوام کا اشتعال اور قانون کا حرکت میں آنا اس کا منتظر تھا۔ اپنی ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا نشے کا کیا جاتا ہے، لیکن اس پلیٹ کے اردگرد میں تو کہیں نہیں ہوں، بلکہ کسی خاتون کا انگوٹھا نظر آتا ہے، گویا یہ کام بھی خاتون کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں عدلیہ انصاف اور عوام ہیں بھی کہ نہیں؟ کسی میں ہمت ہی نہیں کہ مسلسل جھوٹی ویڈیوز کے ذریعے عزت اچھل رہی ہے اور انویسٹی گیشن بھی ہمارے ہی پلے۔

خیال رہے دانیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی عامر لیاقت کی برہنہ ویڈیوز میں نے نہیں بنائیں بلکہ کسی اور شخص نے بنا کر بھیجی تھیں۔ دانیہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ عامر کو جب کسی اور کی ضرورت محسوس ہوتی تو وہ مجھے شاپنگ کے لئے بھیج دیتے تھے اور سختی سے ہدایت کرتے تھے کہ گھر آنے سے پہلے لازمی فون کرنا۔ دانیہ نے الزام عائد کیا کہ شادی کے دوسرے ہی روز عامر لیاقت نے مجھ پر تشدد کرنا شروع کر دیا تھا۔ وہ مجھے موبائل فون تک استعمال کرنے نہیں دیتے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عامر لیاقت کی اہلیہ نے کہا تھا کہ وہ اچھا لباس پہننے اور نماز پڑھنے سے روکتے تھے۔ اس سے قبل عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کی تہلکہ خیز آڈیوز جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو خود ان آڈیو میسجز کو سمجھنا ہوگا تاکہ دانیہ شاہ کے کاموں کا اندازہ ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ان خوفناک آڈیوز نے مجھے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Back to top button