کیا شہباز تاثیر کی بیوفائی کے باعث ماہین نے طلاق لی؟

طالبان کی قید میں رہنے والے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ان کی اہلیہ ماہین غنی کی مابین طلاق ہو گئی۔ ماہین غنی نے ٹوئٹر پر اپنی طلاق کی خبر شئیر کرتے ہوئے گذشتہ برسوں میں خود پر بیتے حالات و واقعات کا تذکرہ کرنے کے بعد اعلان کیا کہ وہ اور شہباز تاثیر اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔ شہباز تاثیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہین کو اس بات پر شدید رنج تھا کہ شہباز نے اس کی وفاؤں کو یکسر نظرانداز کرتے ہوئے کہیں اور تعلقات استوار کر لیے تھے۔
خیال رہے کہ شہباز تاثیر اور ماہین غنی کی شادی 2010ء میں ہوئی تھی مگر دو سال بعد ہی شہباز طالبان کے ہاتھوں اغواء ہوگئے۔ شوہر کے اغواء کے بعد ماہین نے ایک وفا شعار بیوی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ساڑھے چار سال تک اس کی واپسی کا انتظار کیا۔ واضح رہے کہ 4جنوری 2011ء کو اسلام آباد میں اپنے والد کے قتل کے 7 ماہ 22 دن بعد شہباز تاثیر گلبرگ لاہور میں اپنے دفتر سے اغوا کیے گئے۔ شہباز تاثیر 4 سال چھ ماہ اور 12 دن بعد 2016ء میں بحفاظت گھر لوٹے تھے اور یہ ایک طرح سے ان کا دوسرا جنم تھا۔
دونوں کے ہاں شادی کے چھ برس بعد 2017ء میں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام سیرینا ایمی تاثیر رکھا گیا، 8 جنوری کو سیرینا دوسری سالگرہ منائے گی۔ ماہین غنی نے اپنے ٹویٹس میں لکھا کہ اس صدی کو اگر ایک طوفانی صدی کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔یہ مختلف صدموں سے کچھ سیکھنے، معجزوں،علاج اور انتظار پر مشتمل تھی۔ یہ صدی شادی سے لے کر تکلیف دہ واقعات کے رونما ہونے تک اور پھر اغواء، دعاؤں اور معجزوں پر منحصر رہی۔ ماہین غنی نے مزید لکھا کہ ماں بننے کے بعد اور اب طلاق نے مجھے بہت زیادہ مضبوط اور طاقتور بنا دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ پہلی بار فخر سے بتا سکتی ہوں کہ میں کون ہوں اور اپنے حصے کے احترام اور عزت کا مطالبہ کر سکتی ہوں۔درد کے بغیر خوشی ملنا نامکن ہے۔
ایک اور ٹویٹ میں ماہین غنی نے لکھا کہ دوسروں کے تجربے سے سیکھنے کے لیے آپ کو محسوس کرنا ضروری ہے۔انہوں نے اپنے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ آنے والی دہائی مجھ سے اس حد تک بہادر ہونے کا مطالبہ نہ کرے۔
ماہین نے ایک ٹویٹ میں یہ نصیحت بھی کی کہ سب کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں اور اپنے بچوں کے لیے اچھے رول ماڈل بنیں اور وفادار رہیں ۔ ماہین غنی نے سب کے لیے محبت، صحت اور تندرستی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اگلی دہائی کے لیے بہترین زندگی گزارنے اور خوش رہنے کا پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ خدا کرے 2020ء ہماری زندگیوں سے تمام منفی چیزوں کو ختم کرے اور ہم ترقی کی منازل طے کریں۔
ماہین غنی نے یہ بھی نصیحت کی زندگی میں نرمی اختیار کریں اور وفادار ہیں۔ آخر میں انہوں نے لکھا کہ آپ سب کو نئی دہائی مبارک۔
ماہین کے ٹویٹس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ شہباز کے ساتھ کن مشکل حالات میں گزارا کر رہی تھیں۔ شہباز تاثیر کے اغواء کے بعد ماہین نے بڑی خندہ پیشانی کے ساتھ مشکل ترین وقت گزارا اور اپنے شوہر کی بازیابی کا انتظار کیا۔ بعدازاں اللہ نے دونوں کو بیٹی سے بھی نوازا مگر ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل شہباز تاثیر نے کہیں اور تعلقات استوار کر لیے تھے اور ماہین کے بارہا منع کرنے کے باوجود شہباز باز نہ آیا تو مجبوراً ماہین نے علیحدگی کا فیصلہ کیا جس پر ماہین سخت دل گرفتہ ہیں مگر تاحال اس حوالے سے شہباز تاثیر کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔
