کیا عاطف اسلم بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی کرنیوالے ہیں؟

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری کی تیاریاں کر رہے ہیں، اس حوالے سے خبریں خوب گرم ہیں، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار نے بالی ووڈ کی آنے والی فلم کیلئے گانا بھی گنگنایا ہے۔یہ دعوے بھارتی میڈیا ویب سائٹس میں کیا جا رہا ہے، آؤٹ لُک کی رپورٹ کے مطابق عاطف اسلم نے باضابطہ طور پر بالی وُوڈ کی آئندہ آنے والی فلم ’لوو اسٹوری آف 90ز‘ کے ساتھ کر رہے ہیں، فلم کی ہدایت کاری امیت کسریہ نے کی ہے، جس میں اداکار ادھیان سمن اور دیویتا رائے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔عاطف اسلم ماضی میں بالی ووڈ فلموں کیلئے کئی مقبول گانے گنگنا چکے ہیں جن میں ’دل دیاں گلاں‘، ’میں رنگ شربتوں کا‘، ’پہلی نظر میں،‘ ’بخدا تمہی ہو‘ شامل ہیں، اور اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ گلوکار 7 سال کے طویل عرصے بعد بالی ووڈ میں واپس آ رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کے پروڈیوسر ہریش سنگانی اور دھرمیش سنگانی اس بات پر بہت پرجوش ہیں کہ عاطف ان کی فلم کے ایک گانے کو اپنی آواز دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عاطف اسلم کی 7 سے 8 سال بعد واپسی ہو رہی ہے، ہم بہت خوش ہیں کیونکہ انہوں نے ہماری فلم Love Story of 90s‘ کے لیے پہلا گانا گنگنایا ہے، عاطف اسلم کے مداح بہت پرجوش ہوں گے، وہ ہماری فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ عاطف اسلم نے ہماری فلم کے لیے گانا گنگنایا، فلم کے پروڈیوسرز کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہوں نے فلم میں صرف ایک گانا گایا ہے، لیکن وہ انہیں دوسرے گانے کے لیے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

Back to top button