کیا واقعی ٹھنڈے پانی میں نہانا فائدہ مند ہے؟

ٹھنڈے پانی میں نہانا ایک ایسی سرگرمی ہے جس کا تجربہ عام افراد سمیت پروفیشنل کھلاڑی بھی شوق سے کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اس بات کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ ٹھنڈے پانی میں تیراکی کرتے وقت سنگین خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ ٹھنڈے پانی میں نہانے کا سب سے محفوظ طریقہ کیا ہے؟ لوگ ٹھنڈے پانی میں نہانے کو کیوں ترجیح دیتے ہیں؟ اور اس کے کیا فوائد ہیں؟

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق لندن کے فلاحی ادارے کی کوچ 51 سالہ دینہ سرشی گزشتہ 7 برس سے سمندر میں تیراکی میں حصہ لے رہی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ گرم موسم میں انہوں نے تیراکی کرنا شروع کرنا اور پھر وہ اس کی عادی ہوچکی تھیں تاہم حال ہی میں انہوں نے سرد موسم میں بھی تیراکی کرنا شروع کردی ہے۔

Back to top button