کیرئیر کے سٹارٹ میں مجھے کوئی فلموں میں نہیں لینا چاہتا تھا


بالی ووڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو انہیں کوئی بھی فلمساز اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہیں کچھ فلموں میں کام مل بھی گیا تو بھی انہیں وہ پذیرائی نہیں ملی جس کی وہ توقع کر رہے تھے۔
ابھیشک نے یہ بات اقربا پروری اور ٹرولز کے حوالے سے رولنگ اسٹونز انڈیا سے اپنے ایک خطاب میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی فلم کے حصول میں دو برس لگے، میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ چیزوں کو ذاتی طور پر نہیں کرسکتے، کیونکہ یہ صرف بزنس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میرے والد نے اس دوران کبھی کسی سے میرے لیے فلم بنانے کی بات نہیں کی، اپنے کیریئر کے آغاز سے قبل میں نے لگ بھگ تمام ہی ڈایریکٹرز صاحبان سے بات کی، تاہم انہوں نے میرے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپکی فلمیں اچھا رزلٹ نہیں دے رہیں، تو پھر کوئی بھی آپ پر ایک اور فلم بنانے کے لیے پیسہ نہیں لگائے گا، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ اس حوالے سے اقربا پروری پر گفتگو کرنا کافی آسان ہے، لیکن ایسا کرتے ہوئے ہم بہت ساری تفصیلات بھول جاتے ہیں۔
ابھیشک بچن نے کہا کہ میرے 21 برس کے فلمی کیریئر میں بہت زیادہ کوششیں، دل شکستگی اور پریشانیاں ہیں، یہ کوئی آسان معاملہ نہیں تھا۔ واضح رہے کہ 45 سالہ ابھیشک بچن نے اپنا فلمی کیریئر سن 2000 میں جے پی دتہ کی فلم ریفیوجی سے شروع کیا تھا لیکن وہ اپنے والد امیتابھ بچن کی طرح سپر سٹار نہ بن پائے۔ تاہم انہوں نے ایشوریہ رائے سے شادی ضرور کرلی۔

Back to top button