کینجھر جھیل: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ کے تفریحی مقام کینجھر جھیل میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے افراد پکنک کے لیے کینجھر جھیل آئے تھے۔بدقسمت خاندان کے افراد کشتی پر سوار ہو کر جھیل کی سیر کررہے تھے کہ تیز ہواؤں اور تیز رفتاری کے باعث کشتی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور الٹ گئی۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 خواتین اور 2 بچے جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ ڈوبنے والی3 خواتین کوبچا لیاگیا ہے، مجموعی طور پرکشتی میں 11خواتین اور دو بچے سوار تھے۔زندہ نکالی جانے والی 3 خواتین کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ کینجھر جھیل پر فائبر کی بنی انتہائی کمزور کشتیاں کھلے عام چلائی جاتی ہیں اور ملاح زیادہ کرائے کے لالچ میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھاتے ہیں۔ان کشتیوں میں لائف جیکٹس فراہم کرنے کا کوئی تصورسرے سے موجود ہی نہیں جب کہ مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button