کینیڈین سرمایہ کاروں کاپاکستان میں سرمایہ کاری پرغور

کینیڈین ہائی کمشنرنے وزیرتوانائی عمرایوب سے ملاقات میں جنریشن ایکسپنشن پروگرام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کینیڈا کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغور کررہے ہیں۔
ذرائع کےمطابق وزیر توانائی عمرایوب سے کینیڈین ہائی کمشنرکی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں توانائی شعبےسے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی نے کہا کہ انٹگریٹڈجنریشن ایکسپنشن پروگرام کوحتمی شکل دی جارہی ہے، پروگرام سے بجلی کی طلب ورسدکی ضروریات کوریگولیٹ کرنےمیں مددملےگی۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ مستقبل میں توانائی ضروریات کیلئےسستی بجلی کےپلانٹس لگائے جائیں گے، 2030تک متبادل ذرائع سے80فیصد بجلی پیدا کی جائے گی۔ کینیڈین ہائی کمشنرنےانٹگریٹڈ جنریشن ایکسپنشن پروگرام کوزبردست قراردیتے ہوئے کہا کینیڈا کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری پرغورکررہے ہیں۔ یاد رہے وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان نے روسی وفد سے ملاقات کےدوران کہا تھا کہ سرمایہ کاری کے مواقع سے روسی سرمایہ کاربھرپورفائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہا ہے۔
عمرایوب کا کہنا تھا کہ آسان کاروباراقدامات سے پاکستان کی درجہ بندی میں 28 درجے بہتری آئی، سستی توانائی کے لیے قابل تجدید توانائی کے حصےکوبڑھانے پرکام جاری ہے۔ روسی نائب وزیرنے کہا تھا کہ روسی کمپنیاں توانائی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہشمند ہیں، مستقبل میں پاکستان اورروس کا توانائی شعبےمیں تعاون مزید مضبوط ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button