موجودہ سیٹ اپ کے جانے کے کوئی آثار نہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کے خاتمے کی فی الحال کوئی علامت نظر نہیں آ رہی۔ آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور سسٹم سے وابستہ دیگر پانچ،چھ اہم شخصیات مل بیٹھ کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس کی مکمل توثیق کرتا ہوں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے۔ وزیر داخلہ کے بیان کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے،موجودہ حالات میں ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہی ہماری نجات ہے محسن نقوی تین ساڑھے تین سال سے اس سسٹم سے وابستہ ہیں،مختلف ادوار میں حکومتوں میں رہا ہوں میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
کیا بڑی سیاسی جماعتیں نئے صوبوں کے قیام پر راضی ہوں گی؟
وزیر دفاع نے کہاکہ کیا نوازشریف نے 2013 سے 2016 تک ڈیلیور نہیں کیا؟ کیا نوازشریف نے 1991 سے 1993 تک ڈیلیور نہیں کیا؟میں اداروں کو نہیں اشخاص کو الزام ضرور دوں گا وہ چاہےسیاسی ہوں یا اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ کے ہوں۔
خواجہ آصف نے کہاکہ میں نہیں سمجھتاکہ یہ سسٹم کے جانے کے کوئی آثار ہیں، پیپلز پارٹی اور ہمارے درمیان دراڑیں موجود ہیں۔
