کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان کے سٹار جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے مردوں کے جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی، جبکہ دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری 75.39 میٹر رہی۔ ان کارکردگیوں کے بعد وہ 12 ایتھلیٹس میں نویں پوزیشن پر رہے اور میڈل راؤنڈ تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔
مقابلے میں سری لنکا کے رومیش تھارانگا چار تھروز کے بعد 89.75 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا 85.83 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ویلنشیا ٹاؤن سانحہ:امریکی خاتون اور تین بچوں کی ہلاکت کا اصل ذمہ دار کون؟
دفاعی چیمپئن ارشد ندیم طلائی تمغے کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اترے تھے۔ انہوں نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ ساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، تاہم فیصلہ کن مرحلے میں وہ اپنی بہترین کارکردگی دہرانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔
