امریکی میڈیا کا ایران سے جنگ میں میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں کمی کا انکشاف

امریکی میڈیا نے ایران سے جنگ میں میزائل دفاعی نطام کے ذخائر میں کمی کا انکشاف کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکا کے میزائل دفاعی نظام کے ذخائر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی حکام اور عسکری ماہرین نے میزائل دفاعی ذخائر میں تیزی سے کمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنگ سے قبل امریکا کے پاس تقریباً 2 ہزار 300 پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز موجود تھے۔

فاکس نیوز کے مطابق جنگ کے دوران پیٹریاٹ میزائل انٹرسیپٹرز کی تعداد کم ہو کر 827 رہ گئی، جبکہ تھاڈ (THAAD) انٹرسیپٹرز کی تعداد 452 سے گھٹ کر 278 تک پہنچ گئی۔

 

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم میڈل حاصل کرنے میں ناکام

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے ہتھیاروں کے ذخائر کی بحالی کے لیے اربوں ڈالر کے ہنگامی فنڈز طلب کیے ہیں۔ مجوزہ فنڈنگ میں پیٹریاٹ میزائل، ٹوماہاک کروز میزائل اور تھاڈ انٹرسیپٹرز کی دوبارہ خریداری شامل ہے۔

Back to top button