گھی کی قیمتوں میں‌ 109 روپے فی کلو اضافہ

ملک میں‌ مہنگائی کا نیا طوفان سر اٹھانے لگا ، ملک کے سستے ترین یوٹیلٹی سٹور پر مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 40 روپے سے 1090 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈالڈا گھی کی قیمت میں 109 روپے ، میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ، میزان گھی کے 10 لیٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھا کر 3360 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پانچ لیٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ من پسند کوکنگ آئل کی قیمت 465 روپے تک بڑھا دی گئی ۔

Back to top button