بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسےفی یونٹ اضافہ

حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بجلی کی قیمت ایک روپے اڑسٹھ پیسے بڑھا دیا گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا ، سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5روپے 90 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔

Back to top button