نسلہ ٹاور کے رہائیشیوں کو عمارت خالی کرنے کا نوٹس

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو 27 اکتوبر تک عمارت خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا گیا ، نوٹس اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کی جانب سے جاری کیا گیا ، عدالت عظمیٰ نے نظرثانی درخواست بھی مسترد کر دی۔
کمشنر کراچی کو اس سلسلے میں اعلیٰ عدلیہ کی ہدایت پر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروانا ہوگی لہٰذا عمارت خالی نہ کرنے کی صورت میں رہائیشیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نسلہ ٹاور واضح رہے کہ نسلہ ٹاور سے متعلق سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بلڈنگ کو ایک ماہ میں خالی کرانے کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ عمارت کا کچھ حصہ غیر قانونی زمین پر تعمیر کیا گیا، الاٹیز یا مالکان کو حقیقی مالکان کا درجہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔
نسلہ ٹاور عدالتی حکم میں الاٹیز کے مفادات کا تحفظ بھی کیا گیا ، متعدد سوالات پر بھی 780 گز سے زائد کی لیز دستاویزات پیش نہیں کی گئیں اور اضافی لیز کا بھی قانونی جواز نہیں پیش کیا جاسکا۔
