پاکستان کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے : ایرانی سفیر رضا امیری مقدم

 

 

 

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کی امن کوششوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان پر حکومت پاکستان، پاک فوج اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی وفد کا دورہ مکمل سکیورٹی،مؤثر منصوبہ بندی اور بہترین انتظامات میں ہوا،پاکستانی اداروں کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاک فوج، سکیورٹی فورسز، پولیس اور سرکاری اداروں کے عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کے عوام کی مہمان نوازی، صبر اور تعاون کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

رضا امیری مقدم نے پاکستان کو برادر،دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

 

Back to top button