ہائیکورٹ نے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماعلی امین گنڈاپورکیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےعلی امین گنڈاپورکیخلاف تادیبی کارروائی سےبھی روک دیا۔عدالت نے2صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے مقدمات اندراج کی صورت میں ایف آئی آرکی نقول رپورٹ کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس کےعلاوہ عدالت نے علی امین گنڈا پور کیخلاف جاری انکوائریزکی تفصیلات بھی طلب کرلیں،عدالت نے31مارچ تک تفصیلات جمع کروانے کا حکم دیدیا۔
