پی آئی اے ، پائلٹس پر عائد بین الاقوامی پابندیاں ختم کر دی گئیں

پاکستان ائیر لائن اور پائلٹس پر عائد عالمی پابندیوں کو ختم کر دیا گیا ہے، اکائو نے اس حوالے سے اہم اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد تمام پابندیاں اٹھا لی جائیں گی۔
اکاؤ کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو خط لکھا گیا جس میں پابندیوں کے خاتمے سے متعلق موقف سے ٓگاہ کیا گیا تھا۔
یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پرپابندی عائد کر دی ہے ،اکاؤ نے پاکستان کیخلاف تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لیے ہیں اور پاکستانی سول ایوی ایشن کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
کیا تحریک انصاف پر بطور جماعت پابندی لگ جائے گی؟
اکاؤ کی جانب سے اعتراضات واپس لینے کے بعد پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر یورپ، برطانیہ اور امریکا کے سفر کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔
اکاؤ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پرپائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی ہے جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کیلئے امتحانات کا انعقاد کیا جا سکے گا جبکہ پاکستانی پائلٹس پر بیرون ملک پرواز کیلئے عائد پابندیاں بھی ختم ہو جائیں گی۔