ہر گزرتے سال کیساتھ ملکی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائیگا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشاءاللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اج سے 3 سال پہلے وزیراعظم عمران خان نے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی۔
اج سے 3 سال پہلے @ImranKhanPTI نے مشکل ترین حالات میں ملک کی باگ ڈور سمبھالی. ان کے خلوص نیت اور محنت کے نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں. انشاءاللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 18, 2021
اپنے ٹویٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلوص نیت اور محنت کے نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، انشاءاللہ ہر گزرتے سال کے ساتھ پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔
